۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لبنان کے سیٹلائیٹ نظام پر  سائبر حملہ کو اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: لبنان کے سیٹلائیٹ نظام پر سائبر حملہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت ہے۔

انہوں نے کہا: ہم لبنان میں اس سفاکانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا: عوام کے مواصلاتی رابطے کے استعمال کی ڈیوائسز کو ہیک کر کے عام شہریوں کا قتل عام ان طاغوتی طاقتوں کا ناقابل معافی جنگی جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسرائیل اپنے کھوکھلے وجود کو بچانے کے لیے جس درندگی کا ارتکاب کر رہا ہے وہ اس کی بقا کی ضمانت نہیں بن سکتا۔ اسرائیل کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے جس میں اب زیادہ دیر نہیں، ان شاءاللہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .